آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئے گا: شیخ رشید

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئے گا۔

وفاقی وزیر سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے  ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان ریل کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ کوئٹہ، تفتان ٹریک اپ گریڈ کرنے کی فیزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرچکے ہیں، اس ٹریک کی اپ گریڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے پاکستان اور ایران مسافروں کی آمدورفت اور تجارت میں اضافہ ہوگا، سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ خواہش ہے سی پیک سے پاکستان اور ایران کے درمیان ریل تعاون کو فروغ ملے۔

ملاقات میں ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان ایران ترکی فریٹ ٹرین کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، سفیر نے شیخ رشید کو ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ محمد اسلامی کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

ایرانی سفیر  سید محمد علی حسینی نے یوم آزادی پاکستان پر وزیر ریلوے شیخ رشید  کو پیشگی مبارکباد دی۔

قومی خبریں سے مزید