• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان دسمبرمیں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باوجود انٹر نیشنل کرکٹ سیریز ہوں گی، جن میں پاکستان ، آسٹریلیا ، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیزکی سیریزشامل ہیں۔

چیف ایگزیکٹیونیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ دورہ کرنے والی ٹیموں کی آئسولیشن کے انتظامات کیے جا رہے ہے اس وقت تک تمام سیریز یقینی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور بنگلادیش نے بھی تصدیق کردی ہے نیوزی لینڈ میں اس سیزن میں 37 روز کی انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی تمام تفصیلات طے ہونے پر سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔

تازہ ترین