• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیکھنا ہوگا لاہورمیں یہ واقعہ کیوں پیش آیا؟ شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دیکھنا ہوگا لاہور میں یہ واقعہ کیوں پیش آیا؟ اس سے پہلے اس طرح کا کوئی واقعہ ماضی میں نہیں ملتا۔ 

قومی اسمبلی اجلاس سے ایوان میں اظہار خیال کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، لاہور نیب آفس کے اصل حقائق معلوم کرکے سب کے سامنے رکھے جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کارکنان کو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پولیس ایسے واقعات سے بچنے کی کوشش کرتی ہے۔ پولیس ایسے واقعات سے کتراتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ احمقانہ حرکت کوئی بھی کرسکتا ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

تازہ ترین