• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج میڈیا نے ن لیگ کا اصل چہرہ اجاگر کردیا،حکومت پنجاب


پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ آج میڈیا نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کا اصل چہرہ اجاگر کردیا۔

لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میڈیا آج کے واقعات کا عینی شاہد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ نیب کے دفتر پر کسی نے حملہ کیا ہے، ن لیگ نے آج سپریم کورٹ پر حملے کی تاریخ دہرائی ہے۔

راجا بشارت نے کہا کہ مریم نواز کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، وہ چند کارکنوں کو نیب لے کر جاتیں تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ثابت کردیا کہ وہ اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں۔

وزیر قانون پنجاب نے مزید کہا کہ مریم نواز کی سیکیورٹی کی گاڑی اور جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑیوں میں پتھر لائے گئے ،جو کارکنوں میں تقسیم کیے گئے، ن لیگی کارکنان نے نیب دفتر اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پتھراؤ سے زخمی ہونے والے 4 پولیس اہلکار جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں، آج جن لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی، ان کےخلاف سخت کارروائی ہوگی، انہیں گرفتار کریں گے۔

راجا بشارت نے کہا کہ عثمان بزدار کی حکومت قانون کی عمل داری پر یقین رکھتی ہے، ن لیگ کی غلطی فہمی ہے کہ ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے حکومت پردباؤ ڈال سکے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 1998 میں ن لیگ نے سپریم کورٹ پرحملہ کیا تھا، پہلی مرتبہ نیب کے دفتر پر کسی نے حملہ کیا ہے۔

تازہ ترین