• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان: سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہ 4 روز بعد کھول دی گئی


بولان میں سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہ 4 روز بعد چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی  ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلو ں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امداد کا کام جاری ہے۔

بی بی نانی کے مقام پر پل کی مرمت کر کے اسے گاڑیوں کی جزوی آمد و ورفت بحال کر دی گئی ہے۔

تاہم سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔

کوئٹہ سے سبی تک بی بی نانی، کرتہ، پنجرہ پل، گوکرت سمیت مختلف مقامات پر تو قومی شاہراہ کا نام ہی نہیں ہے۔

سیلاب سے بولان ضلع میں قومی شاہراہ متعدد مقامات پر بری طرح متاثر ہوئی، جبکہ سیکڑوں کچے مکانات یا تو منہدم ہوگئے ہیں یا پھر انہیں جزوی نقصان پہنچا۔

مقامی آبادی سمیت مسافروں کی بڑی تعداد اس صورتحال سے متاثر ہوئی اور انھیں مشکلات کا سامنا رہا۔

تازہ ترین