• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا مکمل خاتمہ

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور سندھ کے ضلع تھرپارکر میں ٹڈی دل اب بھی موجود ہے۔

این ایل سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک 95 ہزار 4 سو ہیکٹر سے زائد رقبے کا سروے مکمل کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اس دوران سندھ کے ضلع تھرپارکر اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں 1320 ہیکٹر رقبے پر زمینی اسپرے اور 400 ہیکٹر رقبہ فضائی سپرے کے ذریعے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا۔

این ایل سی سی کے اعلامیے کے مطابق گذشتہ 6 ماہ میں 11 لاکھ ہیکٹرز سے زاہد رقبے پر اسپرے کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا۔

تازہ ترین