• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین کی سازش پہلے بھی ناکام ہوئی، اب بھی ناکام رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مخالفین کی ہر سازش پہلے بھی ناکام ہوئی آئندہ بھی ناکا م رہے گی، منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت سے دیتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر کی قیادت میں راولپنڈی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔

 اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی انسداد کورونا حکمت عملی کو ہر جگہ سراہا گیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نالہ لئی اور ایکسپریس وے پراجیکٹ پر مجموعی طور پر 85 ارب لاگت آئے گی، نالہ لئی روڈ وے پر چار انٹر چینج بنائے جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بارش کے پانی کو سیوریج واٹر سے الگ کرنے کے لیے خصوصی پلانٹ لگائے جائیں گے۔

سیاسی مخالفین سے متعلق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مخالفین کی ہر سازش پہلے بھی ناکام ہوئی آئندہ بھی ناکا م رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت سے دیتے رہیں گے۔

تازہ ترین