• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 5افراد جا ں بحق اور2زخمی ہو گئے،ایک شخص کی لاش ملی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانے کی حدود فیز 7 ایکسٹینشن قیوم آباد زبیر مسجد کے قریب کرنٹ لگنے سے 19سالہ فیضان جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق نوجوان ایک روز قبل ہی اپنے آبائی گاؤں ماڑی مقرب شاہ مانسہرہ سے بہن کی شادی میں شرکت کے لیے کراچی آیا تھا ،پولیس کے مطابق متوفی مو بائل فون سے سیلفی بناتے ہوئےکے الیکٹرک سب اسٹیشن نمبر 35کا دروازہ نہ ہونے اورارتھ وائر نہ لگانے کے باعث تنصیبات میں کرنٹ تھا جس کے باعث فیضان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا،ڈیفنس پولیس نے متوفی فیضان کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست وصول کرلی ہے، لانڈھی شیر پائو کالو نی مکان نمبر 177حسینی چورنگی کے قریب سیمنٹ بجری کے تھلے پر کام کے دوران کر نٹ لگنے سے 40سالہ گل زادہ جان جاں بحق ہو گیا ،کورنگی بلال چورنگی نجی کمپنی کے قریب گاڑی نے موٹر سائیکل کوٹکر مار دی ،جس کے نتیجے میں 50 سالہ دلشاد بیگم زوجہ فدا حسین جاں بحق ہوگئی ،نیشنل ہائی وے پورٹ قاسم کے قریب 3 ٹینکروں میں تصادم کے نتیجے میں2افراد زخمی ہوگئے، ٹینکر ڈرائیور ٹینکرز مرکزی سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے، حادثےکے باعث مرکزی سڑک پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں پولیس نے ٹینکرز کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کیا، کورنگی قیوم آباد جام صادق پل پر ٹریفک حادثے میں 24سالہ شعیب جاں بحق ہوگیا ، کلفٹن بے نظیرپارک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ عثمان شدید زخمی ہو گیا ، جو جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا دریں اثنا‎ فیڈرل بی ایریابلاک 17میں عیدگاہ گروانڈ کے قریب واقع گھر سے 50 سالہ محمد جاوید کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

تازہ ترین