• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی گیس بلا اجازت لے جانا آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے، امتیاز شیخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نےکہا ہے کہ صوبے کی اجازت کے بغیر سندھ کی گیس کو کہیں اور لے جانا آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے،وزیر توانائی سندھ نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے اس بیان کو غلط بیانی قرار دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگلے سال سے سندھ کے پاس بھی اتنی گیس نہیں ہوگی کہ وہ دوسرے صوبوں کو دے سکے ، امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ خود وزارت توانائی پاکستان پیٹرولیم ڈویژن کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی کل گیس پیداوار 3٠94 بلین کیوبک فٹ روزانہ میں سندھ 2٠54 فور بلین کیوبک فٹ روزانہ گیس پیدا کرتا ہے جو کہ پاکستان میں پیدا ہونے والی گیس کی کل پیداوار کا 64٠5 فیصد ہے اور وفاق ہی کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ اپنی پیدا کردہ 2٠54 بلین کیوبک فٹ گیس میں سے 1٠74 بلین کیوبک فٹ گیس روزانہ استعمال کرتا ہے ۔وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ سندھ میں پیدا ہونے والی گیس جو کہ دوسرے صوبوں کے بڑے صارفین کو دی جاتی ہے وہ سندھ کو نہیں بتائی جاتی اور مقدار تقریبا 1٠04 بلین کیوبک فٹ روزانہ بنتی ہے۔

تازہ ترین