کراچی (ٹی وی رپورٹ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہاہے کہ چیف جسٹس کے ریمارکس کراچی کا درد رکھنے کی وجہ سے تھے،ن لیگ کے سینئر رہنما رانا تنویر نے کہا کہ اے پی سی کسی مصلحت کا شکار نہیں ،تمام جماعتوں کی مشاورت جاری ہے،ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان کے 15 اضلاع بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ میزبان نے کہا کہ سندھ کی صورتحال پر عوام اور مخالفین کے بعد اب چیف جسٹس پاکستان بھی برہم ، میئر کراچی کی سخت سرزنش ، رہنما ایم کیو ایم پاکستان خواجہ اظہار الحسن نے پروگرام’’ جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ، چیف جسٹس نے جو ریمارکس دیئے وہ کراچی کا درد رکھنے کی وجہ سے تھے ۔