• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ شہری نے مقتول بیٹے کیلئے سپریم کورٹ سے انصاف مانگ لیا، چیف جسٹس نے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے بلدیہ ٹاون کے75سالہ بزرگ عمر دراز کی فریاد سننے کے بعد قتل کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ منگل کو سماعت کے موقع پر بلدیہ ٹاون کے 75سالہ بزرگ عمر دراز نے چیف جسٹس کے سامنے دہائیاں دیں، بزرگ نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کو پولیس نے تاوان کیلئے اغوا کرکے قتل کیا، میرا بیٹا سعید عمر ریتی بجری کا کام کرتا تھا، ضمانت پر آنے کے بعد بلدیہ پولیس نے گھر سے گرفتار کیاتھا، پولیس نے پہلے مجھ سے 10 لاکھ روپے مانگے تھے، تاوان دینے پر مزید 18 لاکھ روپے مانگے گئے، مجھے بلاکر میرے سامنے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مجھےآج تک انصاف نہیں مل سکا۔ چیف جسٹس نےبزرگ عمر دراز کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین