• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرے گی، اعصام الحق

قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرے گی، اعصام الحق


ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کرے گی۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں جاری سیریز کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز میں پازیٹو دکھائی دے رہی ہے۔لمبے وقفے کے بعد کھیلنا آسان نہیں تھا پاکستان ٹیم کو مسائل کا سامنا رہا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی میچ پریکٹس کم تھی انگلینڈ کی ٹیم سیریز کھیلی ہوئی تھی ، انگلینڈ کو ہوم کنڈیشنز کا بھی فائدہ تھا پاکستان کے بیٹسمینوں اور بالروں نے پھر بھی اچھا پرفارم کیا۔

ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ سیریز ابھی شروع ہوئی ہے ، پاکستان ٹیم باقی میچز میں اچھے نتائج دے گی ۔

انہوں نے قوم سے درخواست کی کہ ٹیم کو سپورٹ کریں اور تھوڑا وقت دیں۔

تازہ ترین