• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نے شہباز اور حمزہ کی سیاست پر خودکش حملہ کیا: فیاض چوہان

مریم نے شہباز اور حمزہ کی سیاست پر خودکش حملہ کیا: فیاض چوہان


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سیاست پر خودکش حملہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جس طرح یہ گاڑیوں میں پتھر لے کر آئے تھے سب کچھ منصوبہ بندی سے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا بعض اور عناد یہ ہے کہ ان کے چچا اور کزن نے ان کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر سیاست چمکائی۔

فیاض چوہان نے کہا کہ مریم نواز اب خود وضاحتیں کرنے میں لگی ہیں کہ ہم نے یہ نہیں کیا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان گروپ نے نون لیگ کی سیاست کا بیڑا غرق اور ستیا ناس کر دیا ہے، بیگم صفدر اعوان بنیادی طور پر منفی شخصیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر جگ ہنسائی مول لینا سیاسی شو ہے تو پھر بیگم صفدر اعوان نے زبردست شو کیا، اتنا زبردست شو کیا کہ اب خود توجیحات پیش کر رہی ہیں کہ میں تو وہ کرنے گئی تھی، میں نے یہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

بیگم صفدر کی چوری اور سینہ زوری کو سلام ہے: فیاض الحسن چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عثمان بزدار اکیلے نیب جائیں گے اور جو سوال ہوں گے ان کے جواب دیں گے، عثمان بزدار نیب کے سوالوں کا جواب عزت اور وقار سے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جس طرح مریم نواز نے رسوائی اپنے اور پارٹی کے حصے میں لکھی عثمان بزدار ایسا نہیں کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تو کہتے تھے کہ لندن کیا پاکستان میں بھی میری کوئی جائیداد نہیں۔

تازہ ترین