• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ مفادات کونسل نے متبادل توانائی پالیسی کی منظوری دے دی، عمر ایوب

وفاقی وزیر پٹرولیم و توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے متبادل توانائی پالیسی کی منظوری دے دی ہے، 2025 تک قابل تجدید توانائی کاحصہ مجموعی بجلی پیداوار میں 20 فیصد تک لائیں گے۔ 2030 تک ان سستے ذرائع سے بجلی کا حصہ 30 فیصد تک لایا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 2030 تک تھر سمیت اندرونی ذرائع سے 60 فیصد بجلی پیدا کریں گے، سورج، ہوا اور دیگر ذرائع سے سستی بجلی سے تمام صارفین کو فائدہ ہوگا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پالیسی کے تحت بجلی منصوبے مسابقتی بولی پر لگیں گے۔

عمرایوب خان نے کہا کہ اس وقت بجلی درآمد شدہ وسائل سے پیدا کررہےہیں، قابل تجدید توانائی کا سب سے زیادہ فائدہ گھریلو صارفین کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی انجینئروں نے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے آلات بنانے کی تیاری شروع کی ہے، تھر کے کوئلے کے ذخائر سے بھی 10 فیصد بجلی پیدا کریں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے قابل تجدید اور متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار کی منظوری دی ہے۔

اس موقع پر ندیم بابر نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت ونڈ ٹربائنز اور سولر پینل کے کارخانے لگائے جائیں گے۔

تازہ ترین