• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او کے الیکٹرک نے حفاظتی ضمانت کروالی


کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) مونس علوی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

مونس علوی نے کرنٹ سے ہلاکت کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کروالی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو فی مقدمہ پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ نے سی ای او کے الیکٹرک سمیت چار افسران کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

تازہ ترین