کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر کالابورڈ غوثیہ مسجد کے قریب مکان میں پانی کی ٹینک سے 4 دن پرانی تشدد زدہ لاش ملی۔ اس کی شناخت52سالہ شکیل ولد عبدالرحمان ، کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق فوری طور پر وجہ موت معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڑ آفس کے قریب سے 70 سالہ حبیب الرحمان ولدسیدالرحما ن کو نیم بےہوشی کی حالت میں پا کر ریسکیو عملے نے عباسی اسپتا ل منتقل کیا ، جسے بعد ازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاںوہ دوران علاج دم تورگیا، پولیس نے لاش ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کر کے ورثاکی تلاش شروع کر دی ہے۔