• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد نمبردو بلاک اے میں گٹر ابلنے سے تعفن، وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں

کراچی (پ ر) ناظم آباد نمبردو بلاک اے میں ابلتے گٹروں کی وجہ سے مخلتف وبائی بیماریاں پھیلنے لگیں۔ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ عید اور بارشوں کے بعد پھیلنے والی گندگی کی وجہ سے علاقے کے تمام گٹر چوک ہوگئے ہیں جن کے ابلنے سے پورا علاقہ تعفن کا شکار ہوگیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اس صورتِ حال کی اطلاع فوری طور یوسی چیئرمین اور دیگر اداروں کو دی گئی لیکن اس مسئلہ پر قابو نہ پایا جا سکا. علاقہ مکینوں کے مطابق گٹر ابلنے سے علاقے میں خطرناک وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

تازہ ترین