• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019-20، 2257 ارب بیرونی قرضہ، بجٹ خسارہ3376 ارب رہا

اسلام آباد ( تنویرہاشمی ) مالی سال 2019-20( جولائی تا جون) کےدوران پاکستان کا بجٹ خسارہ3376ارب روپے رہا 2257ارب بیرونی قرضہ لیاگیا،1362ارب قرضہ واپس کیاگیا۔

6272ارب کا ریونیو جمع ،9648ارب کے اخراجات ہوئے وزارت خزانہ کی جانب سے 2019-20کی جاری مالیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایک سال میں2257ارب روپے کا بیرونی قرضہ لیااور 1362ارب روپے قرضہ کی واپس ادائیگی کی گئی جس کے بعد نیٹ بیرونی قرضہ 895ارب روپے رہا ۔

پاکستان نے 2480ارب روپے کا نیٹ اندرونی قرضہ لیا، بیرونی قرضے میں پروجیکٹس کی امداد کےتحت دو کھرب 28 ارب روپے۔

پروگرام قرضہ 11کھرب 68ارب ر وپے ، گرانٹس کی مد میں 33ارب48کروڑ روپے اور پی ایس ڈی پی کے علاوہ پروجیکٹ قرضے اور گرانٹس کی مد میں چھ ارب36کروڑروپے کا قرضہ لیا گیا۔

اندرونی قرضوں میں نان بینکنگ قرضوں میں522ارب روپے ،بینکوں سے1940ارب روپے کے قرضے لئے گئے۔

حکومت نے مجموعی طورپرایک سال میں 3376ارب روپے کا قرضہ لیا ۔

تازہ ترین