• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: بروری روڈکی دکان پر دستی بم حملہ، بچہ شہید، 5افراد زخمی

کوئٹہ: بروری روڈکی دکان پر دستی بم حملہ، بچہ شہید، 5افراد زخمی 


کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)بروری روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا جنرل اسٹور پر دستی بم حملہ، ایک بچہ شہید جبکہ ایک بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئےدو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،واقعہ مائیکروویو آفس کے قریب پیش آیا، حملہ آور فرار،واقعہ کے بعد علاقے کی سیکورٹی سخت کردی گئی، پولیس کے مطابق بروری کے علاقے مائیکرو ویوآفس کے قریب واقعہ جنرل اسٹور میں رہائشی خریداری کر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواردکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئےجو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔

تازہ ترین