اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں ملزم سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آئندہ سماعت پر پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ بدھ کو ایڈووکیٹ اسد عباسی کے ذریعے دائر درخواست میں سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے ویڈیو لنک پر حاضری لگانے کی استدعا کی اور کہا کہ شدید بیمار ہوں‘ عدالت پیش نہیں ہوسکتا۔