• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، کڈنی ہل پارک پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے کڈنی ہل پارک پر غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ مزار اور مسجد کی پیمائش کر لیں اور رپورٹ جمع کرائیں ۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے بعد نئی تجاوزات بننا شروع ہو گئیں ، خاتون جس کا ذکر کر رہی ہیں وہ مزار ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ یہ مزار ہی سے تو انکروچمنٹ ہوتی ہے ، ابھی جائیں اور جو سنگ بنیاد رکھا ہے وہ گرا دیں ۔

تازہ ترین