• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،مسلمان ہونیوالی لڑکی کی شادی جائز،حق مہر بڑھاکر10لاکھ مقرر

لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ سیل) لاہور ہائی کورٹ نے ننکانہ کی سکھ سے مسلمان ہونیوالی لڑکی سے مسلمان لڑکے حسن کی شادی کو جائز قرار دیتے ہوئے جوڑے کو ساتھ رہنے کی اجازت دے دی اور کہا کہ تمام تقاضے پورے کئے گئے۔ عدالت نےنومسلم لڑکی عائشہ بی بی کاحق مہر10لاکھ روپےتک بڑھانےکابھی حکم دیاہے۔نومسلم لڑکی عائشہ بی بی کو عدالتی حکم پر دارالامان سےسخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی کے ذریعے ہائیکورٹ میں پیش کیاگیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔

تازہ ترین