• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل مخصوص بوُ خارج کرکے جھنڈ بناتی ہیں، تحقیق

ٹوکیو (اے ایف پی) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹڈی دل کے جسم سے ایک مخصوص قسم کے ہارمون ’’فیرومون‘‘ کے طرز کی بو نکلتی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے قرب و جوار میں موجود ٹڈی دل کے جھنڈ کو تلاش کرکے اس کا حصہ بن جاتی ہے جس کے بعد یہ جھنڈ آہستہ آہستہ بڑا ہوتا جاتا ہے۔

سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ کیمیائی بو دیگر ٹڈی دل کو اپنی جانب کھینچتی ہے جو بعد میں ایک بڑا جھُنڈ بناتی ہے۔

اس ریسرچ کے بعد سائنسدانوں کو ایک امکانات نظر آتے ہیں کہ ٹڈی دل میں جینیاتی تبدیلی کرکے ان کی یہ مخصوص بوُ سونگھنے کی حس ختم کی جائے کیونکہ یہی بوُ بے ضرر ٹڈی دل کو خطرناک ہتھیار یعنی جھنڈ میں تبدیل کرکے تباہی مچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

تازہ ترین