• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آئی ایس پی اسکینڈل، بلوچستان کے 15سینئر ڈاکٹرز ایف آئی اے طلب

کوئٹہ( نسیم حمید یو سفزئی )ایف آئی اے نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسکینڈل میں ملوث 15 سینئر ڈاکٹرزکو 17اگست کو طلب کرلیا۔ ڈاکٹرز کی بیگمات نے لاکھوں روپےوظیفے کی مد میں وصول کئے تھے ۔اب تک مختلف محکموں کے افسران سے 2کروڑ روپے وصول اورچھ مقدمات درج کر لئےگئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے بلوچستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بلوچستان کے محکمہ ایس اینڈ جے اے ڈی ٗ خزانہ ٗ اطلاعات ٗ صوبائی محتسب ٗ سی اینڈ ڈبلیو ٗتعلیم ٗ صحت ٗ زکوۃ، جو ڈیشری ٗ ایکسائز سمیت مختلف محکموں کے554افسران کی بیگمات نے کروڑوں روپے وظیفے کی مد میں وصول کئے جس کی تحقیقات کا ایف آئی اے نے تیز کر دی ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسکینڈل میں ملوث محکمہ صحت کے گریڈ 17سے 19کے15 سینئر ڈاکٹرز جن میں عبدالصمد، ریاض احمد، عبدالغنی، پیر بخش، برکت علی، چاکر خان، نصیر احمد، غلام علی، حبیب الرحمان، عبدالحلیم، خالقداد، محمد اقبال، شوکت علی، سعید احمد، محمد برکت کو 17اگست کو طلب کیا ہے جن کو نوٹسز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں،ان ڈاکٹرز کی بیگمات نے لاکھوںوظیفے کی مد میں وصول کئے تھے ذرائع نے بتایا کہ اب تک مختلف محکموں کے افسران سے 2کروڑ روپے وصول کئے جا چکے ہیں جبکہ مزید وصولی کیلئے افسران کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جبکہ ملوث افسران کے خلاف چھ مقدمات بھی درج کر لئے ہیں ذرائع کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ محکمہ تعلیم اور صحت کے افسران نے فائدہ اٹھایا۔

تازہ ترین