• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی سینیٹرز نیتن یاہو کو بچانے کیلئے قانون کے آڑے آگئے

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کو فرد جرم کیلئے ہدفبنانے کیلئے ایک قانون کو مسترد کردیا گیا۔اے ایف پی کے مطابق بدھ کو اسرائیلی سینیٹرز نے ایک ایسے بل کو مسترد کردیا کہ جس کے تحت فرد جرم کا سامنا کرنے والے امیدوار کو مستقبل کی حکومت بنانے سے روکا جانا تھا۔بدھ کو پیش کیے جانے والے اس بل کو اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے پیش کیا جسے 53-37 کی مناسبت سے مسترد کردیا گیا۔ نیتن یاہو کی پارٹی نے کہا کہ بلیو اینڈ وہائٹ پارٹی کی بل کیلئے حمایت اتحاد کو ڈبو دے گی۔

تازہ ترین