• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے تربیت مکمل کرنیوالے افسران کو بریفنگ

اسلام آباد ( نامہ نگار ) جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے پاکستان میں مستحکم سائبر سیکورٹی اقدامات کے سلسلے میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سائبر کرائم ونگ کے تحت ٹریننگ پانے والے افسران کوکو بریفنگ دی ،سیشن کے دوران موبائل ایکوسسٹم میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی کے حوالے سے جاز کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی،عامر ابراہیم نے ایف آئی اے اور انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز کے مشترکہ تعاون سے انٹرنیٹ کو خصوصاً بچوں اور خواتین کے لئے محفوظ بنانے اور سائبر کرائم کے خلاف معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے جاری سرگرمیوں کو بھی سراہا۔

تازہ ترین