• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9اور10محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے 9اور10محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے ،ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش پربھی پابندی ہوگی،محکمہ داخلہ سندھ کا نو ٹیفکیشن جاری ، نوٹیفکیشن کے مطابق5سے زائد افراد کے جمع ہونے پربھی دفعہ 144نافذ ، 5سے زائد افراد کے جمع ہونے کا اطلاق مجالس، محرم کے جلوسوں پر نہیں ہوگا، نفرت انگیز وال چاکنگ، بینرز آویزاں کرنےاورآڈیو ویڈیوز پرپابندی ہوگی، متعلقہ حکام کی اجازت کےبغیر نکلنے والےجلوس اور مجالس کے اہتمام پر بھی پابندی ہوگی ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کےاہلکاروں پراسلحہ لیکرچلنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، جبکہ صحافی،بزرگ،خواتین، بچےڈبل سواری پرپابندی سےمسثتنیٰ ہوں گے ۔

تازہ ترین