• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران شگئی بازار کے انتخابات مکمل ،محمد اعظم خان صدر منتخب

پشاور( لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران شگئی بازار کے انتخابات مکمل ہوگئے جس کے مطابق محمد اعظم خان صدرجبکہ اورنگزیب خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہوا جسمیں بازار کے تمام دکانداروں نے شرکت کی اس موقع پر متفقہ طور پر محمد اعظم خان کو صدر جبکہ اورنگزیب کو جنرل سیکرٹری چن کر لیا جبکہ دیگر عہدیاروں میں نائب صدر باچہ میر خان، فناس سیکٹری صاحب الدین، معاون سیکٹری سنگین خان ، پریس سیکٹری محمد عرفان، جانٹ سیکٹری حیدرعلی ،نائب سیکٹری حمید گل شامل ہیں نومنتخب صدر محمد اعظم خان کا کہنا ہے کہ بازار کے تاجروں کے تمام ترمسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائیگا تاجروں کے مسائل کو انتظامیہ کیساتھ مل کر حل کیاجائیگا۔
تازہ ترین