لاڑکانہ،ملتان اورجھنگ میں قتل کےتین مجرموں کو جیل میں پھانسی دیدی گئی۔جیل حکام کےمطابق لاڑکانہ کی سنٹرل جیل میں قتل اوراغوا کےمجرم کوصبح سویرےتختہ دارپرلٹکادیاگیا۔
مجرم وارث میربحرنے1995میں اپنےنو ساتھیوں کے ہمراہ پی آئی اےوین کولوٹنےکی کوشش کی تھی۔اس دوران مذاحمت پروین میں سوارایک شخص جاں بحق جبکہ ایک اہکارزخمی ہوگیاتھا۔
اُدھرسینٹرل جیل ملتان میں قید میاں چنوں کےرہائشی انوارالحق کوپھانسی دی گئی۔مجرم نے2000 میں جائیداد کے تنازعےپراپنےسگےبھائی کو قتل کردیاتھا۔
دوسری جانب جھنگ کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پرلٹکادگیا۔مجرم محمد عرفان نے2006میں ڈکیتی کےدوران مذاحمت پر خاتون کو قتل کیاتھا۔