• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آج احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کریں گے


وزیراعظم عمران خان آج احساس نشوونما پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق 3 سالہ نشوونما پروگرام کا بجٹ 8.52 بلین روپے ہے، بچیوں کیلئے 2 ہزار روپے سہ ماہی وظیفہ اور بچوں کیلئے 1500 روپے رکھا گیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھرکے 9 اضلاع میں 33 نشوونما مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر  نے بھی اپنے ایک سولش میڈیا پیغام میں کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان آج احساس نشوونما کا اجراء کریں گے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’پاکستان میں بچوں میں سٹنٹنگ کامسئلہ ہمیشہ سے وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل رہا ہے۔‘

اس سے قبل ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ’ملک کے 9 اضلاع میں 33 احساس نشونما مراکز قائم کیے جارہے ہیں، ضلع دیر بالا میں پہلا احساس نشونما مرکز قائم کردیا گیا ہے، دیربالا میں 6 نشونما مراکز کھولے جائیں گے۔‘

خیال رہے کہ احساس نشوونما پروگرام کے تحت ملک کے 9 اضلاع میں 33  نشوونما مراکز قائم کئے جائیں گے، بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ کے خاتمے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ اس پروگرام میں حکومت کو عالمی ادارہ خوراک معاونت فراہم کرے گا۔

تازہ ترین