• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منصوبے کو پیپلز اسکوائر کا نام دیا گیا ہے


ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ایک اورمنصوبہ تیار ہے جس کو پیپلز اسکوائر کا نام دیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے جاری بیان میں کراچی کے وسط میں سندھ حکومت کے نئے منصوبے کے بارے میں اعلان کیا گیا ہے ۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ منصوبہ قدیم عمارتوں اور علاقوں کےوسط میں بنایا ، یہ منصوبہ عالمی بینک کے اشتراک سے تعمیر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے میں پارکنگ پلازا بھی تعمیر کیا گیا ہے، پارکنگ ایریا میں 350گاڑیوں اور250موٹرسائیکلیں کھڑی کرنےکی سہولت ہے۔

ترجمان کے مطابق دو ہزار افراد بیک وقت اس خوبصورت تفریحی مقام پر آسکتے ہیں، پیپلزاسکوائر کی 50فیصد دکانیں خواتین کے لئےمختص ہیں، منصوبے کے تحت اطراف کی عمارتوں کی مرمت اورلائٹنگ کی ہے۔منصوبے کے تحت اطراف کی شاہراہوں کی مرمت کا کام کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پیپلز اسکوائرمنصوبہ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سےتعمیرکیاگیا، 2سے 3 روز میں منصوبے کا افتتاح ہوگا۔

تازہ ترین