• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشانت کی سابقہ منیجر کی موت سے قبل کی آخری ویڈیو سامنے آگئی

سوشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ منیجر کی خودکشی سے پہلے کی ویڈیو


خودکشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ منیجر دشا سالیان کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس کے لیے کہا جارہا ہے کہ یہ اُن کی موت سے پہلے کی آخری ویڈیو ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت کی سابقہ منیجر دشا سالیان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ٹی وی کے سامنے ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں، ویڈیو میں دشا سالیان کے ساتھ ایک اور خاتون اور کچھ دوست بھی نظر آرہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دشا سالیان کے چہرے پر کسی قسم کا تناؤ نظر نہیں آرہا اور نہ ہی وہ کسی بات کو لے کر پریشان لگ رہی ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو اُسی پارٹی کی ہے جس کے بعد انہوں نے خودکشی کرلی تھی۔

حال ہی میں’انڈیا ٹو ڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ موت والے دن منیجر دشا سالیان دوستوں کے ساتھ پارٹی کر رہی تھیں اور بالکل ٹھیک تھیں لیکن شراب زیادہ پی لی تھی جس کے بعد وہ ڈپریسڈ محسوس کرنے لگی تھیں۔

دشا سالیان نے کہا کہ کوئی اُن کی پرواہ نہیں کرتا، جس کے بعد اُن کے دوستوں نے انہیں پارٹی خراب نہ کرنے کے لیے کہا۔

اس کے بعد دشا سالیان نے اپنے لندن میں رہنے والےایک دوست کو کال کی اور لاک ڈاؤن کے بعد کے پلان کے بارے میں بات کی، اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں چلی گئیں اور دروازہ اندر سے بند کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب دیر تک دروازہ نہیں کھلا تو دشا کے منگیتر نے دھکا مار کر دروازہ کھولا لیکن دشا وہاں نظر نہیں آئیں، انہوں نے نیچے دیکھا تو دشا سالیان نیچے پڑی تھیں۔

جس کے بعد دشا کے منگیتر انہیں فوراً اسپتال لے کر پہنچے لیکن وہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

تازہ ترین