• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس میری پٹیشن پر بھی فیصلہ کریں، وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ عدلیہ کہتی ہے کراچی کی جان چھوڑو اور گھر جاؤ، عوام نے ووٹ دیا ہے جیل میں رہ کر الیکشن جیتا ہوں۔ چیف جسٹس سے کہتا ہوں کہ میری پٹیشن پر بھی فیصلہ کریں۔

کراچی میں ضلع شرقی کی انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب میں میئر کراچی وسیم اختر نے پورے ملک کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی، انہوں نے کہا کہ میرے جانے سے کراچی کو پانی مل جاتا ہے تو میں فوراً استعفیٰ دے دیتا ہوں۔ جیل سے الیکشن جیتا ہے، دنیا کا واحد میئر ہوں جس نے جیل سے الیکشن جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایک دن میں چالیس، چالیس ایف آئی آر کٹیں، کیا عدلیہ کو یہ نظر نہیں آتا، میری پٹیشن پر فیصلے کیوں نہیں سناتے۔ چیف جسٹس صاحب آپ 30 اگست سے پہلے میری پٹیشن پر فیصلہ سنائیں۔

کراچی کے ضلع شرقی میں ہونے والی تقریب میں 12 بجتے ہی موجود تمام لوگوں نے قومی ترانہ پڑھا اور کیک کاٹا۔

تازہ ترین