• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج میں امید کے برخلاف رزلٹ آنا نئی بات نہیں، سید عابدی، شہلا رضا، حافظ حمد ﷲ، جیو پاکستان میں گفتگو


کراچی (ٹی وی رپورٹ )رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا نے ”جیو پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالوں سےتجاوزات ہٹایا توزمین کہاں سے الاٹ کیجائے،جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی نے سہولت کاری کا کردارادا کرتے ہوئے حکومتی ترامیم کو سپورٹ کیا،ماہر تعلیم سید عابدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی معاملہ ہے ،پاکستان میں او لیول انتظامیہ کا کہنا یہ ہے کہ وہ بغور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، کیمبرج میں امید کے برخلاف رزلٹ آنا نئی بات نہیں لیکن اے اور بی گریڈ والے بچوں کو ای پر چلے جانا نا ممکن ہے،شہلا رضا نے کہا کہ تجاوزات خاص کر نالوں پر قائم تجاوزات پر سندھ حکومت توجہ دینا چاہتی ہے لیکن یہ تجاوزات ہزاروں کی تعداد میں ہے جن میں سے کچھ لوگ لیز کے کاغذات لئے بیٹھے ہیں ، ان کو ہٹایا جائے تو زمین کہاں سے الاٹ کی جائے ، پیپلز پارٹی کا ان تجاوزات سے کوئی تعلق نہیں لوکل گورنمنٹ 30 سال سے بلا شرکت غیر ایم کیو ایم کے پاس رہی ہے ، اب یہ تجاوزات ہٹانا حکومت کے لئے بہت برا چیلنج ہے ، کیفے پیالا کی تجاوازت ہٹانے کے لئے زمین اور 50ہزار روپے ادائیگی کے باوجود رہائشی عدالت میں پہنچ جاتے ہیں۔ شہلا رضا نے مزید کہا کہ38 نالوں کی صفائی کے بعد این ڈی ایم اے آئی اور تین نالوں کی صفائی کا کام سنبھالا اور تمام گند کو لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا ، نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے بارشوں کے دوران نالے روڈ لیول ہو جاتے ہیں ، کام جاری ہے انشاء اللہ آئندہ مون سون اسپیل میں حالات بہتر ہوں گے ۔ماہر تعلیم سید عابدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی معاملہ ہے ،پاکستان میں او لیول انتظامیہ کا کہنا یہ ہے کہ وہ بغور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، کیمبرج میں امید کے برخلاف رزلٹ آنا نئی بات نہیں لیکن اے اور بی گریڈ والے بچوں کو ای پر چلے جانا نا ممکن ہے ، کیمبرج کی مانیٹرنگ باڈی نے اپنی گریڈنگ سسٹم کے علاوہ Teachers recommandationاور اسکول ہسٹری کو بھی طلباء کے گریڈز میں مد نظر رکھا گیا ، او لیول کے اداروں نے اس پر کام کرتے ہوئے پوسٹ چیک اسکیم لانچ کردی ہے ۔   

تازہ ترین