• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(جنگ نیوز) ملک میں کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6150 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 287126 تک جاپہنچی ہے۔جمعرات کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 656 کیسز اور 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 360 کیسز اور 10 اموات، پنجاب سے 150 کیسز 2 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 74 کیسز اور ایک ہلاکت، بلوچستان سے 18 کیسز، اسلام آباد27 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 20 کیسز اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین