اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) نیب نے سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کے پارک لین ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق ریفرنس میں مزید شواہد پیش کئے جائینگے،وعدہ معاف گواہان کی تعداد بڑھ گئی ہے ،رواں ماہ فائل کی جائیگی، ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم 1.5 بلین سے بڑھ کر چار ارب روپے ہو گئی ہے۔