• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی خدمات وفاق کو واپس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے وفاق کی ہدایت پر گریڈ 19کے افسر اور ڈپٹی کمشنر کراچی سینٹرل ضیا الرحمان کی خدمات فوری طور پر وفاق کو واپس کردیں۔ ضیا الرحمان مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں ان کی ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کے بعد پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں نے احتجاج کیا تھا ،13اگست کو چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق ضیاالرحمان کو سندھ سے واپس بھیج دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ضیا الرحمان کی خدمات واپس لینے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کردیا ہے، گریڈ 19 کے افسر ضیا الرحمان کو خیبر پختونخواہ حکومت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین