• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویزوں میں تاخیر سےسویڈن میں تعلیم کیلئے فیس جمع کرانیوالوں کا سال ضائع ہونیکا خدشہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) سویڈن میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے فیسیں جمع کرانے والوں کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ سفارتخانہ کے باہر جمع ہونے والے طلباء نے بتایا کہ انہیں سویڈن ایمبیسی سے تاحال ویزے دیئے گئے نہ انٹرویو کیلئے بلایا جا رہا ہے۔ انہیں کہا گیا ہے کہ اُنکے انٹرویو ستمبر‘ اکتوبر اور نومبر میں متوقع ہیں جبکہ کلاسیں 31اگست سے شروع ہو رہی ہیں۔ اُنہوں نے وزارت خارجہ اور سویڈش سفیر سے اپیل کی کہ اُنکی مدد کی جائے۔
تازہ ترین