• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ فشریز پر لگائے گئے الزاما ت میں کوئی صداقت نہیں ،اکبر آسکانی

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ماہی گیری حاجی محمد اکبر اسکانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی کے محکمہ فشریز پر لگائے الزامات کو مسترد کرتے ہیںان الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، پانچ ماہ سے کورونا کے وباءکے باعث سمندر میں شکار پر پابندی عائد ہے ۔ موجودہ حکومت میں اب تک سینکڑوں غیر قانونی ٹرالرز کو ضبط کیا گیا ہے ،سینکڑوں ٹرالرز کے کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گوادر سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں دانستہ بلوچستان حکومت اور محکمہ فشریز پر جو الزامات لگائے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں معزز رکن کے تمام الزامات کو مسترد کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماہی گیری بلوچستان ان کشتیوں کو اپنے سمندری حدود میں شکار کی اجازت دیتا ہے جو باقاعدہ رجسٹرد ہیں انہیں صرف ناٹیکل میل پر سمندری حدود میں جانے کی اجازت دی جاتی ہے تاہم معزز رکن سیاسی مخالفت میں بھول گئے کہ گزشتہ پانچ ماہ سے کورونا کے حالیہ وباءکے باعث شکار پر پابندی عائد ہے اور اس دوران صوبائی اور وفاقی اداروں کی جانب سے کسی کو این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ محکمہ فشریز بلوچستان پورے سمندر میں اختیار نہیں رکھتا ، سندھ اور وفاقی ادارے بھی سمندری حدود میں کسی حد تک اختیار رکھتے ہیں پابندی سے قبل بھی محکمہ فشریز بلوچستان نے اپنی حدود میں غیر قانونی ٹرالننگ کی اجازت نہیں دی ہے اور مستقبل میں بھی کسی کو غیر قانونی طور پر ٹرالنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔
تازہ ترین