آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خوش نصیب تھے آزادی ملی، مگر ہم نےاس کی قدر نہیں کی، خالد مقبول

جشن آزادی پر ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور میئر کراچی وسیم اختر نے پرچم فضا میں بلند کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ ہم خوش نصیب تھے کہ آزادی ملی، مگر بدنصیب بھی ہیں کہ ہم نے اس کی قدر نہیں کی، پاکستان کسی مقصد کے لئے بنا ہے، ہم 70 سال میں بھی اسکا مقصد نہ سمجھ سکے۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کے لئے قربانیاں دیں یہ انکی امانت ہے۔ پاکستان اس لیے بنا کہ عالم اسلام کے لیے ماڈل بنے، پاکستان بچانے کا وعدہ ان سے ایم کیو ایم پاکستان کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اس جمہوریت پر پورا اترنا ہے، اس ملک کی خاطر 20 لاکھ افراد نے قربانی دی، قربانیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، اپنے حصے کا انقلاب ہم لا چکے ہیں، مڈل کلاس، لوئر کلاس والوں کو ایوانوں میں بھیج کر 98 فیصد پاکستانیوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہماری قانون سازی بھی 98 فیصد پاکستانیوں کے لیے ہے، تاریخ کا نیا موڑ ہے، عرب دنیا نے قدم اٹھانا شروع کر دیا ہے، اسرائیل کے معاملے پر اوآ ئی سی کو مل بیٹھنا چاہیے، دیکھتے ہیں حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید