• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ،نارا کینال سے نکل کر مگرمچھ نے کنارےکھڑی 12سالہ بچی کو نگل لیا

سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں نارا کینال سے نکل کر مگر مچھ نے مبینہ طور پر 12 سالہ بچی کو اپنا نشانہ بنایا اور بچی کو دبوچ کر کینال میں لے گیا، بچی کینال کے کنارے پر کھڑی تھی کہ اچانک مگر مچھ نے اسے اپنا شکار بنالیا آخری اطلاعات آنے تک کینال میں بچی کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جارہی تھا۔ جمعہ کی شب تعلقہ صالح میں سکھر بیراج سے نکلنے والی نارا کینال سے ایک مگرمچھ نے نکل کر کینال کے کنارے کھڑی 12 سالہ بچی زاہدہ پر حملہ کر دیا بچی کے والد گلبہار خاصخیلی نے بتایا کہ اس کی 12 سالہ بیٹی زاہدہ کینال پر کھڑی تھی کہ مگر مچھ نے اس پر حملہ کیا ہے علاقے کے لوگوں نے اپنے طور پر بچی کو بچانے کی کوشش کی لیکن تاخیر کے باعث بچی کو بچا نہ پائے۔

تازہ ترین