• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے اٹارنی جنرل آئین سے باہر کام نہیں کرینگے، مراد علی شاہ

امید ہے اٹارنی جنرل آئین سے باہر کام نہیں کرینگے، مراد علی شاہ 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک چلےگا تو ذوالفقار بھٹو کےمتفقہ آئین پر چلےگاکسی کےذہن میں ہوا ہے تو نکال دے، امید ہےکہ اٹارنی جنرل آئین سےباہر کام نہیں کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہانگیر پارک کی سولرائزیشن تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارک میں تمام 400 لائٹس سولر پر منتقل ہوگئی ہیں،چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل نےخود کہا کہ گرین لائن بس کا اسٹرکچر نالے کو روک کر بنا، کچھ لوگ ہوا میں باتیں کرتے ہیں، موجودہ اٹارنی جنرل کراچی کے ہیں امید ہے وہ آئین سے باہر کام نہیں کرینگے، وفاقی حکومت خود ٹیکس جمع نہیں کر پارہی، ہم کہتے ہیں ٹیکس جمع کرنے کا کام ہمیں دیں ہم بتاتے ہیں ٹیکس کیسے جمع ہوتا ہے اور ٹیکس چوری رکتی ہے ان سے ایک سندھ حکومت برداشت نہیں ہورہی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کو فیڈرل ٹریٹری بنانا آئین میں ہے ہی نہیں، جو چیز ہو ہی نہیں سکتی اس پر میں کیا اسٹریٹجی بنائوں، ہم نے اپنا کام بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری رکھا ہوا ہے، لوکل گورنمنٹ کا دفتر نالے پر بنا ہوا ہو تو آپ کیا کہیں گے، سپریم کورٹ کی پارکنگ نالے پر بنی ہو تو کسی اور کو کیا کہیں گے، گجر نالے پر گھروں کی لیز کے ڈی اے نے دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 10 ارب بلین ڈالر کراچی کی ترقی کیلئے چاہئیں،4 سال پہلے ورلڈ بینک سے بات کی اب فنڈنگ ملنی شروع ہوئی ہے تو سب کی آنکھیں کھلی ہوئی ہیں یہ پچھلے 3 سال کی ہماری محنت ہے ایک چھوٹے سے پراجیکٹ کو اپروو کرانے کیلئے بہت محنت لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،ہم ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی مدد سے ریڈ لائن بنا رہے ہیں اس کی اسٹڈی کرلیں کہیں بھی کوئی ڈرین کا مسئلہ نہیں ہے۔

تازہ ترین