• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ عظیم دوم میں لاپتہ ائیر مینزکی باقیات امریکا روانہ

India Sends Back Remains Of World War Ii American Soldiers
شمال مغربی بھارت میں جنگ عظیم دوم کے دوران لاپتہ ہونے والے امریکی ائیر مینزکی باقیات ان کے وطن روانہ کر دی گئیں۔مسنگ ان ایکشن کا شکار ہونے والوں کی باقیات ارونا چل پردیش سے ملیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دوسری عالمگیر جنگ کے دوران لاپتہ ہونے والے امریکی ائیر مینوں کی باقیات ارونا چل پردیش کے جنگلات سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدے کے تحت بی 24 طیارے کے ملبے سے برآمد کی ہیں۔

غالب گمان ہے کہ یہ جنگ عظیم دوم کے دوران شمال مغربی بھارت میں لاپتہ ہونے والے 8 امریکی ائیر مینز میں سے ایک یا دو کی ہو سکتی ہیں۔باقیات کو امریکا حوالے کرنے کے لئے نئی دہلی میں فضائیہ کے بیس پر فوجی تقریب ہوئی۔

اس موقع پر امریکی وزیر دفاع ایشن کارٹر بھی موجود تھے۔ان باقیات کو ہوائی روانہ کیا گیا ہے جہاں ان کا ڈی این اے ٹیسٹ ہو گا۔جس کے بعد انکی شناخت کا مرحلہ آئے گا۔
تازہ ترین