• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی پر جڑواں شہروں میں پرچم کشائی کی تقریبات

اسلام آباد‘ راولپنڈی (نیوز رپورٹر‘ اپنے رپورٹر سے‘ نمائندہ جنگ‘ خصوصی نمائندہ‘ اپنے نامہ نگار سے‘ خبر نگار) جشن آزادی پر جڑواں شہروں میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں۔ سینئر جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار الحق نے راولپنڈی بنچ میں پرچم کشائی کی۔ سینئر ایڈیشنل رجسٹرار سہیل اکرام‘ صدر ہائی کورٹ بار راولپنڈی ملک وحید انجم‘ سیکرٹری جنرل راجہ فہیم الطاف‘ وکلاء‘ لاء افسران اور عملہ موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر سید غلام مصطفے کمال اور جنرل سیکرٹری چوہدری یاسر محمود چھٹہ کی قیادت میں پرچم کشائی تقریب ہوئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری طارق جاوید مہمان خصوصی تھے۔ ممبران پنجاب بار کونسل فیصل کوسین مفطی، سجاد اکبر عباسی، انتظار مہدی شاہ، ذوالفقار عباس نقوی اور دیگر شریک تھے۔ پمز ہسپتال میں سربراہ ڈاکٹر عنصر نے پرچم کشائی کی‘ نائب سربراہ ڈاکٹر منہاج السراج نے پودا لگایا۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں پلانٹ فار پاکستان تقریب میں ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی تھے۔ پرچم کشائی تقریب میں ایڈیشنل سی ای اوز ماریہ جبین، فیصل منیر وٹو، ڈپٹی سی ای او غلام صابر بسرا، اسسٹنٹ سیکرٹری قیصر محمود موجود تھے۔ کینٹ بورڈ کے منتخب ممبران ملک عثمان، ملک منصور افسر، حافظ حسین احمد، حاجی رشید خان، حاجی ظفر اقبال اور ملک ساجد موجود تھے۔ آر ڈی اے کے چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ نے پرچم کشائی کی۔ ڈی جی عمارہ خان، ڈائریکٹر خالد جاوید گورایہ اور دیگر موجود تھے۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر نے یوم آزادی پر پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ایم ایس ہولی فیملی ڈاکٹر شہزاد اور پروفیسر ڈاکٹر رائے اصغر بھی موجودتھے۔ پاکستان پوسٹ کے چیف پوسٹ ماسٹر عبدالغفار نے راولپنڈی جی پی او میں پرچم کشائی کی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد نے ضلعی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر سید امجد حسین شاہ، ملک محمد الیاس، محمد تاج عباسی، سردار رفیع الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین