ملتان( سٹاف رپورٹر) شہر اورگردونواح میں گزشتہ روز دن بھر من چلے نوجوان ہاتھوں میں پاکستان کا جھنڈا لئے ریلیاں نکالتے رہے جبکہ شام ہوتے ہی سڑکوں پر موٹر سائیکل سواروں کا قبضہ ہوگیا۔ ہزاروں نوجوان ہاتھوں میں جھنڈا اور منہ میں باجا لئے آزادی کا جشن مناتے رہے۔ ٹریفک وارڈنز اس صورتحال میں متحرک رہے تاہم رش کے باعث ٹریفک وقفے وقفے سے بلاک ہوتی رہی۔ بعض من چلوں نے موٹر سائیکلوں کے سائلنسر اتار دئیے اور ون ويلنگ کرتے رہے، پولیس نے ون ویلنگ کے الزام میں 24 موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار بھی کیا۔