• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اور بے نظیر شہید یونیورسٹیوں میں جشن آزادی کی تقاریب

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی اور شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی میں جشن آزادی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، پشاور یونیورسٹی میں یوم آزادی کو ملی جوش وجذبے سے منایا گیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد نے پرچم کشائی کی اس موقع پر ملک وقوم کی خوشحالی ، استحکام اور ترقی کے لئے دعا کی گئی، تقریب میں انتظامی افسران اور طلباء وطالبات بھی شریک ہوئے۔ شہیدبینظیربھٹووویمن یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی گئی کیک کاٹا گیا اورشجرکاری کی گئی تقریب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹررضیہ سلطانہ، رجسٹرار زہریٰ شہزاد،ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن ماجدسلیم، ایڈمنسٹریشن سٹاف،فیکلٹی ممبران ، ڈائریکٹرجنرل پی سی این اے سیدظاہرعلی شاہ، ڈائریکٹرٹریڈفنانس اینڈچیئرمین لائنزکلب محمداسداشرف،نائب صدر کمرشل بینکنگ میزان بینک ندیم غنی اور ایم ڈی میڈیا لنکس عنایت اللہ نے شرکت کی۔
تازہ ترین