• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عوامی تحریک ضلع پشاور کے زیر اہتمام جشن آزادی ریلی

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان عوامی تحریک ضلع پشاور کے زیر اہتمام پشاور شہر میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں ایک پروقار اجتماع ھوا اور ریلی نکالی گئ جس میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی افراد اور کارکنوںں نے شرکت کی تقریب کے شرکا سے صوبائی جنرل سیکر ٹری پاکستان عوامی تحریک خالد درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی جانی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا لیکن پاکستان بناتے وقت مسلمانوں کے سامنے صرف یہ نظریہ تھا کہ پاکستان میں لوگ آزاد وطن میں سکون وآرام کے ساتھ پاک وصاف ماحول میں خوشحال زندگی گزاریں گے لیکن بد قسمتی پاکستان بننے سے آج تک پاکستان انگر یزوں کے چھوڑے ھوئے چند کاسہ لیس مفادپرست جاگیر دارسرما یادار خاندانوں کے پاس گروی ھے۔ انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان عوامی تحر یک اور ان کی پارٹی کہ زمہ داران مسلسل عوام کو اس بات کا شعور دینے کی کوشش کر رھے ھیں کہ اگر عوام حقیقی آزادی ترقی اور خوشحالی چاھتے ھیں اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد خود مختار اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاھتے ھیں تو اُن کو ظُلم اور استحصال کے نظام کے خاتمے اور ظالموں کو ختم کرنے کیلئے عملی طور پر کردار ادا کرنا ھوگا۔
تازہ ترین