• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: نیوی، وائلڈ لائف کی جانب سے بچی کی تلاش جاری

سکھر: نیوی، وائلڈ لائف کی جانب سے بچی کی تلاش جاری


سکھر میں نارا کینال کے قریب کھیلنے والی بچی کو مگرمچھ نگل گیا، 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود لڑکی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، آج نیوی اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں بچی اور مگرمچھ کی تلاش کریں گی۔

سکھرکےنواحی علاقے سے گزرنے والے نارا کینال میں 10 سالہ زاہدہ خاصخیلی دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی جسے مگرمچھ نگل گیا۔

بچوں کے شور مچانے پر اہل علاقے موقع پر پہنچے اور بچی کی تلاش شروع کر دی، اہل علاقہ اور مقامی خوطہ خور بچی کی تلاش کر تے رہے تاہم 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود بچی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

ڈپٹی کمشنر رانا عدیل کا کہنا ہے کہ نیوی اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں طلب کی گئی ہیں جو بچی کی تلاش کا کام کریں گی۔

تازہ ترین