سکھر میں کالعدم قوم پرست جماعتوں کے 50 سے زائد رہنما و کارکنان قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔
سکھر میں جئے سندھ محاذ، جئے سندھ قومی محاذ، جئے سندھ تحریک کے 50 سے زائد رہنماؤں و کارکنوں لیاقت چنہ زاہد حسین، مظہر علی لاشاری دودو خان ممدانی و دیگر نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کی اورقومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اب پاکستان سے وفادار رہیں گے آج سے ان کا کسی قوم پرست جماعتوں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا وہ اپنی جانیں تک ملک وقوم کے لیے قربان کرنے کو تیار ہیں اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
واضح رہے کہ قومی دھارے میں شامل ہونے والے رہنماؤں و کارکنوں کا تعلق سکھر اور خیرپور اضلاع سے ہے۔