بدھ کے روز اپنی اپنی میڈیا بات چیت میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایک دوسرے کو جواب دیتے نظر آئے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت کا کام الز امات لگا نا نہیں کرپشن کرنے والوں کو پکڑنا ہے،خورشید شاہ کے خلاف ثبوت ہیں تو انہیں پکڑنے کی ذمےداری وزیر داخلہ کی ہے، کیا وزیرداخلہ نے دوسروں کو بلیک میل کرنے کیلئے فائلیں رکھی ہوئی ہیں؟
چوہدری نثار نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ وزیراعظم کے بیٹوں کا ہے، جواب بھی وہی دیں گے۔ جواب میں عمران خان نے کہا کہ انہیں چوہدری نثار کی اس بات پر افسوس ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ وہ بطور وزیرداخلہ کچھ چیزیں پبلک کر دیں تو بہت تماشے لگیں گے۔عمران خان نے اس تنبیہ کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پر چوہدری نثار کی تنقید کے تناظر میں لیا اور کہا کہ اگر خورشید شاہ کے خلاف ثبوت ہیں تو انہیں پکڑنا چاہیے۔
چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے ساتھی بھی پاناما لیکس میں ملوث ہیں۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس میں ان کا نام نہیں ہے۔